اسلامی بینک کاری نہ صرف ایک اچھا نظریہ ہے ، بلکہ عملی طورپر بھی اس طرح کے ادارہ کا قیام ممکن ہے ۔ اس کی کئی مثالیں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مہاراشٹر میں پیش کی جارہی ہیں ۔ اسی
سلسلہ میں ایوت محل ضلع کے پوسد میں راحت کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی کے نام سے غیر سودی بینک قائم کیا گیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا ساتواں ادارہ ہے ، جو لوگوں کو بلا سودی لین دین کی سہولت فراہم کررہا ہے ۔